LIVE

’ہوشربا بڑھتی مہنگائی اور مصروفیات‘ وقت اور پیسے کیسے بچائیں؟

ویب ڈیسک
January 08, 2023
 

فائل فوتو

بڑھتی مہنگائی اور روز مرہ کے اخراجات میں جہاں پیسوں کو بچانا بہت مشکل کام ہے وہیں مصروف زندگی میں وقت کی بچت بھی ناممکن لگتا  ہے لیکن آج ہم آپ کی اس مشکل کو دور کرتے ہیں اور آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ کا وقت اور پیسے دونوں  بچ سکتے ہیں۔ 

بجلی کا استعمال:

فائل فوٹو

گھر میں غیر ضروری برقی آلات کا استعمال کم کیا جائے اور اپنے کمرے سے نکلتے وقت لائٹ اور پنکھوں کو بند کردیں اس سے آپ کے بجلی کے بھاری بھرکم بل میں کمی آئے گی۔

کافی:

فائل فوٹو

کافی پینا لوگوں کو  پسند ہوتا ہے جس کیلئے وہ کافی شاپ پر اپنے پیسے اور وقت دونوں کو خرچ کرتے ہیں لیکن کافی کے کم استعمال سے اور گھر میں کافی بنا کر آپ پیسے اور وقت دونوں کو بچا سکتے ہیں۔ 

کپڑوں کی خریداری:

فائل فوٹو

بڑی تعداد میں لوگ اپنی تنخواہ کپڑوں کی خریداری میں لگاتے ہیں، بہتر سے بہترین کی تلاش میں مارکیٹوں کے چکر لگائے جاتے ہیں جس میں وقت اور پیسے دونوں ضائع ہوتے ہیں، ضرروت کے مطابق شاپنگ سے تنخواہ کا کچھ حصہ بچ سکتا ہے۔

کیش کا استعمال:

فائل فوٹو

اگر آپ نے شاپنگ کرنی ہے تو کیش سے ہی کیجیے کیونکہ کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے شاپنگ زیادہ کی جاتی ہے جس کے باعث بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

کاموں کی لسٹ:

فائل فوٹو

مثال کے طور پر گھر کا راشن خریدنے جانا ہے تو پہلے لسٹ تیار کی جائے جن میں ضرروی اشیا کو شامل کیا جائے اس سے آپ کا وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی اور غیر ضروری اشیا کی خریداری بھی نہیں ہوگی۔