LIVE

ہم تو چاہتے ہیں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہوں: فواد چوہدری

ویب ڈیسک
January 12, 2023
 

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، عوام میں جانے سے کترا رہے ہیں: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، ہم تو چاہتے ہیں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہوں۔

ایک سوال کے جواب پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، عوام میں جانے سے کترا رہے ہیں، ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔