LIVE

حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

ویب ڈیسک
January 12, 2023
 

فوٹو: فائل

سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا، کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطاً فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔

 سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔