LIVE

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود کو کھلائے جانے کا امکان

عتیق الرحمٰن
January 13, 2023
 

 تیسرے ایک روزہ میچ میں امام الحق کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ایک روزہ میچ میں امام الحق کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دونوں ایک روزہ میچوں میں شان مسعود کو نہیں کھلایا گیا تھا۔