LIVE

امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے 54 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
January 14, 2023
 

فوٹو: فائل

معروف امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار ایلوس کی اکلوتی بیٹی تھیں،انہیں لاس اینجلس میں ان کی رہائش گاہ پر حرکت قلب بند ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ چل بسیں ۔

گلوکارہ نے رواں ہفتے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی، وہ مائیکل جیکسن کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔