LIVE

آفتاب نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے 'آری' سے کیے: پوسٹ مارٹم رپورٹ

ویب ڈیسک
January 14, 2023
 

ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے تھے__فوٹو: فائل

گزشتہ برس بھارت میں قتل کی گئی لڑکی شردھا والکر کی ہڈیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم آفتاب پونے والا نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم آفتاب پونے والا اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

 ملزم نے اپنی دوست شردھا والکر کو مئی میں قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے تھے اور لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکتا رہا تھا۔