LIVE

وزیراعظم کی گورنر سے ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

عثمان بھٹی
January 14, 2023
 

فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور میں  وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔