LIVE

کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا: امین الحق

ویب ڈیسک
January 15, 2023
 

ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے،ہم احتجاجاًالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں: وفاقی وزیر کا بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہےکہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا۔

اپنے ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے،ہم احتجاجاًالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پر امن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا، کراچی اورحیدرآباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہورہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کومستردکرکےایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

امین الحق کی جانب سے کراچی کے پولنگ اسٹیشن سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی  جس میں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کی کم تعداد کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے منسلک کیا گیا۔