LIVE

اٹلی کی مشہور اداکارہ جینا لولوبریجیڈا 95 برس کی عمر میں چل بسیں

ویب ڈیسک
January 17, 2023
 

فوٹو: فائل

اٹلی کی مشہور اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق جینا لولوبریجیڈا شمار  50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا تھا۔

ان کی وفات کی اطلاع ان کے پڑپوتے فرانچسکو لولوبریجیڈا نے دی جو ان دنوں اٹلی کے وزیر زراعت ہیں۔

جینا لولوبریجیڈا کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بھی کہا جاتا رہا، وہ  60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔

 انہوں نے پچھلے سال اطالوی سینٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ بھی لیا جس میں انہیں کامیابی نہ ہوسکی۔

جینا لولوبریجیڈا کی مشہور فلموں میں Beat the Devil، The Hunchback of Notre Dame، اور Crossed Swords شامل ہیں۔