LIVE

ثانیہ مرزا کیلئے نمبر ون کون؟

ویب ڈیسک
January 19, 2023
 

حال ہی میں ثانیہ نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اذہان کو انہیں پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی ٹینس اسٹار  اور  کرکٹر شعیب ملک  کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اپنے لیے نمبر ون قرار دے دیا۔

ثانیہ مرزا کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی زندگی سے آگاہ رکھتی ہیں، حال ہی میں ثانیہ نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اذہان کو انہیں پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ نے اس پوسٹ میں کیپشن درج کیا کہ ’میری مشکلات میں میرا ساتھ دینے والا میرا نمبر ون ‘۔