LIVE

افغان صوبے تخار میں گورنر آفس کے قریب دھماکا

ویب ڈیسک
January 19, 2023
 

فوٹو: فائل

افغان صوبے تخارکے شہر تعلقان میں گورنر آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

 افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں طالبان فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا تاہم اس میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ مقامی حکام نے دھماکےکی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔