LIVE

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 فلسطینی جاں بحق

ویب ڈیسک
January 20, 2023
 

 رواں ماہ شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی/فوٹوفائل

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے پر  اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے  پر فائرنگ کر کے اسکول ٹیچر سمیت 2 فسلطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد رواں ماہ شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ادھر  فلسطینی شہریوں کی جانب سے صیہونی فورسز کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔