LIVE

اداکار بابر اور جبران نے چھم چھم کھیل کر بچپن کی یادیں تازہ کیں، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
January 21, 2023
 

پاکستان کے سینئر اداکار  بابر علی اور  سید جبران نے چھم چھم کھیل کر بچپن کی یادیں تازہ کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار سید جبران اور  بابر علی آمنے سامنے کھڑے ہیں اور بغیر غلطی کیے بہترین انداز میں چھم چھم کھیل رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اداکار سید جبران کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں اداکار کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آپ سب میں سے کس کس کو  چھم چھم یاد ہے۔


اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کیا یاد کروا دیا اور ساتھ ہی ہارٹ والے ایموجی سے بچپن کی یاد تازہ کرنے پر ویڈیو کو سراہا تو کسی صارف نے اداکاروں کی چھم چھم کھیلتے وقت بولی جانے والی لائنز کی تعریف کی۔