LIVE

بھارت: آزادی کے بعد سے پہلی بار گجرات میں بنائی گئی پناہ گاہ میں شیر دیکھا گیا

ویب ڈیسک
January 22, 2023
 

چند دن قبل ساڑھے تین سالہ نر شیر پناہ گاہ میں داخل ہوا ہے اور اس نے پناہ گاہ میں مویشیوں کو اپنا شکار بھی بنایا ہے: حکام

بھارتی ریاست گجرات کے جنگل میں قائم پناہ گاہ میں آزادی کے بعد پہلی بار شیر کو  دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے محکمہ جنگلات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اشیائی شیر کے لیے محکمہ کی جانب سے بردا پناہ گاہ بنانے کی کاوشیں رنگ لائیں اور اس کا ثبوت حال ہی میں شیر کی موجودگی ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ  چند دن قبل ساڑھے تین سالہ نر شیر  پناہ گاہ میں داخل ہوا اور اس نے  جنگل میں مویشیوں کو اپنا شکار بھی بنایا۔ 

بھارتی حکام کے مطابق یہ آزادی کے بعد سے پہلی بار  گجرات کے جنگل بنائی گئی پناہ گاہ میں ایک شیر کی نشاندہی ہوئی اور  محکمہ جنگلات کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ پناہ گاہ کو شیر کا دوسرا گھر بنایا جائے جبکہ پناہ گاہوں میں چرنے والے جانوروں کی نسل کو بھی بڑھائے جانے پر غور و فکر  کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بردا وائلڈ لائف پناہ گاہ 192 مربع کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جو نیشنل پارک  سے 100 کلو  میٹر دوری پر  واقعہ ہے اور ایشیائی شیروں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے کی جانے والی مردم شماری کے مطابق گجرات 674 شیروں کا گھر ہے اور  تمام  کے تمام نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں۔