LIVE

چینی شہر میں سردی کا 54 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ منفی 53 ہوگیا

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

چین میں اب تک سب سے زیادہ منفی درجہ حرارت 58 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2009 میں شہر جنہے کا تھا—فوٹو: فائل

چین کے شہر موہے میں اس وقت خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال میں واقع شہر موہے میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے جس نے نظامِ زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح شہر کی سرد ترین صبح کے طور پر ریکارڈ  کی گئی جس کا درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب کہ اس سے قبل شہر میں 54 برس پہلے 1969 میں منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین  میں اب تک سب سے زیادہ منفی درجہ حرارت  58 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2009 میں شہر جنہے کا تھا۔