LIVE

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،بابر اعظم کپتان مقرر

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فوٹو: آئی سی سی