LIVE

ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر: بھارت کی ہرمن پریت کپتان مقرر

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

ٹیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں/ فائل فوٹو

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ویمنز  ون ڈے ٹیم آف دی  ایئر 2022  کا اعلان کردیا جس میں  پاکستان کی کوئی کرکٹر شامل نہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ویمنز ٹیم کیلئے  بھارت کی ہرمن پریت کور  بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں   بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں  کوئی  پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی 2 ،2 اور نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔