LIVE

ورجینیا: شادی کے بعد 12 سال تک جبری مشقت سہنے والی پاکستانی خاتون رہا

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

امریکی ریاست ورجینیا کے عدالتی فیصلے کلے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے/ فائل فوٹو

امریکی وزارت انصاف کی کوششوں سے  ورجینیا  کی ایک فیملی کے 3 افراد کو  پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں جیل بھیجتے ہوئے متاثرہ خاتون کو رہا کردیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے عدالتی  فیصلے کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

عدالت نے جیل بھیجے جانے والے  تینوں افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم  میں خاتون کو  2 لاکھ50 ہزار ڈالر  جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے 2002 میں  اپنے ایک بیٹے کی شادی متاثرہ  خاتون سے کروائی تھی تاہم متاثرہ خاتون کے شوہر کے ملک سے باہر جانے کے بعد   پاکستانی خاتون سےگزشتہ 12 سال سےجبری مشقت کروائی جارہی تھی۔