LIVE

طبی معائنے کے دوران سروسز اسپتال میں شہبازگِل کی فواد سے ملاقات، تصویرسامنے آگئی

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

الیکشن کمیشن اوران کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری سے  طبی معائنے کے دوران سروسز اسپتال میں شہباز گِل نے ملاقات کی ہے۔

الیکشن کمیشن اوران کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ مقامی عدالت نے اسلام آباد منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے طبی معائنے کا حکم دیا۔

سروسز اسپتال لاہور میں طبی معائنے کے دوران شہبازگِل کی بھی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔