LIVE

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، بھارتی ٹیم کو بھارتی سکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پرروک لیا

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

بھارتی بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی— فوٹو:فائل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔

بھارتی بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔

صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ کا کہناتھاکہ ہم بھارتی فیڈریشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دیدیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان، سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع ہوگئیں، ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔