LIVE

عمران خان کی گرفتاری کی افواہ رات کو پھیلی صبح فواد چوہدری گرفتار ہوگئے

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

فواد چوہدری گرفتاری کے بعد کینٹ کچہری پہنچے تو کارکن نہ پہنچ سکے اور زمان پارک میں ناشتہ کرتے رہے— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی افواہ رات کو پھیلی لیکن صبح فواد چوہدری گرفتار ہوگئے۔

عمران خان کی گرفتاری کی افواہ پر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔

کارکنوں نے ان کی گرفتاری رُکوانے کیلئے زمان پارک پر دھرنا دیا اور صبح حلوہ پوری سے ناشتہ بھی کیا۔

فواد چوہدری گرفتاری کے بعد کینٹ کچہری پہنچے تو کارکن نہ پہنچ سکے اور ناشتہ کرتے رہے۔