LIVE

میرپور خاص:کرایہ نہ ہونےکے باعث اسپتال کے باہر ماں بچےکی لاش لیے سسکتی رہی

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

میرپور خاص کی تحصیل ڈگری میں اسپتال سےگھر واپس جانےکے لیے بچےکی لاش گود میں لیے ممتا سسکتی رہی۔

 غربت کی ماری ماں طبعیت کی خرابی پر کسی طرح پیسے اکٹھےکرکے بچےکو لے کر اسپتال تک تو پہنچ گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

کرایہ نہ ہونے پر خاتون بچےکی لاش گود میں لیے تین گھنٹے تک ٹیکسی کے اڈے پر بیٹھی آہ و بکا کرتی رہی  جس کے بعد شہریوں نے پیسے جمع کرکے خاتون کو ٹیکسی کرواکے دی۔