LIVE

چیف سیکرٹری پنجاب نے پرویزالٰہی کے دورِ حکومت میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

دعا مرزا
January 25, 2023
 

 پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں: تمام سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال— فوٹو:فائل

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سیکرٹریوں سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور پرویزالٰہی دور کی اسامیوں کی تنخواہ اور تشہیر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کرائی جائیں۔