LIVE

وزیراعظم سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے انجام دیں گے، شہباز شریف کی گفتگو— فوٹو: ن لیگ

وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضانقوی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے محسن رضانقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا عمل غیرجانبدارانہ اورشفاف بنانےمیں اپناکردارادا کریں گے۔