LIVE

خیبرپختونخوا کے گورنر سے اعظم خان کی مشاورت، آج نگران کابینہ کی حلف برداری کا امکان

ویب ڈیسک
January 26, 2023
 

کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی — فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔