LIVE

تصاویر: سونیا حسین کے سابق شوہر نے شادی کرلی، دلہن کون ہے؟

ویب ڈیسک
January 26, 2023
 

اداکارہ اور فٹنس ٹرینر کو شادی کے موقع پر شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے/ فوٹو انسٹاگرام

خوبرو اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور سلیبریٹی فٹنس ٹرینر نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی۔

ماڈلنگ سےکیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ منتشا کیانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی۔

اداکارہ اور فٹنس ٹرینر کو شادی کے موقع پر شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات نہیں بتائیں۔