LIVE

امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد قتل کا الزام عائد

ویب ڈیسک
January 27, 2023
 

واقعے کے فوری بعد پانچوں سیاہ فام پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا: غیر ملکی میڈیا — سی این این

امریکا میں 5 پولیس اہلکاروں پرسیاہ فام شخص پر سیکنڈ ڈگری تشدد کے بعد قتل کا الزام عائد کردیا گیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس اہلکاروں نے 7 جنوری کو 29 سالہ ٹائری نکولس (Tyre Nichols) کولاپرواہی سے گاڑی چلانے پر روکا تھا۔

مقتول کے فیملی وکلا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد مقتول نوجوان ٹائری نکولس پر ایسا تشدد کیا کہ وہ ناقابل شناخت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوری بعد پانچوں سیاہ فام پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا۔