LIVE

قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب، ویڈیو سامنے آگئی

عتیق الرحمٰن
January 27, 2023
 

قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی کلب میں آج منعقد ہو رہی ہے۔

شان اور  نیشے خان نے تقریب سے قبل فوٹو سیشن کروایا۔ ولیمے کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور سابق کھلاڑی شرکت کریں گے۔

تقریب میں شہر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ شان مسعود کے نکاح کی تقریب رواں ہفتے  پشاور میں ہوئی تھی۔