LIVE

پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک
January 27, 2023
 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی— فوٹو: فائل

پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، اقرا جیوانی اور  ملائم سنگھ یادیو  نے نیپال میں شادی کی۔

 بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ پاکستانی لڑکی اقرا نیپال کے راستے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی۔

بھارتی میڈیا پر اقرا کی گرفتاری کی خبر نشر ہونے پر  اس کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اقرا کے والد سہیل جیوانی نے کہا کہ اقرا کی گمشدگی کا مقدمہ گزشتہ سال 19ستمبر کو درج کرایا تھا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے  جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ لڑکی والدین سےرابطے میں تھی، اقرا کے کیس میں متعلقہ افراد سے باقاعدہ  ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، کیس سامنے آنے پر محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اقرا کے کیس میں جہاں ضرورت ہوئی مدد کی جائےگی۔