LIVE

فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے گھروں سے نکلیں: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی "آزادی" ختم ہو جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔