LIVE

آسمان پر نیلے رنگ کا خوبصورت جادوئی نظارہ، آخر ماجرا کیا ہے؟

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

امریکا کی ریاست ہوائی کے آسمان  پر نیلے رنگ کی تیز روشنی والا گول چکرا دیکھا گیا جو جادوئی گمان دے رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے رات کے اندھیرے میں آسمان پر بھنور کی شکل والی نیلے رنگ کی تیز روشنی کا نظارہ کیا۔

ماہرین نے یہ نظارہ 18 جنوری کو ریاست ہوائی کے جزیرے مونوکی سے سبارو دور بین کی مدد سے کیا۔

ماہرین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اسپیس ایکس کی جانب سے 18 جنوری کے روز ایک نئی سیٹلائٹ لانچ کی گئی تھی اور اس نیلے رنگ کے بھنور کو سیٹلائٹ آربٹل ڈیویلپمنٹ آپریشن سے جوڑا جا رہا ہے۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق جب بھی سیٹلائٹ لانچ کی جاتی ہے تو آسمان پر اس طرح کے بھنور کا نظارہ کیا جاتا ہے، یہ نظارہ ریاست ہوائی سے نیوزی لینڈ تک کیا گیا اور اسے فالکن 9 راکٹ کی سرگرمیوں سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔

اسپیس ویدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایسا بھنور دیکھا جاچکا ہے جب فالکن 9 راکٹ کے اوپری اسٹیج نے بحر الکاہل میں گرنے سے پہلے بچا ہوا ایندھن نکالا تھا۔