LIVE

تصاویر، ویڈیوز: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے بعد اکشر پٹیل نے بھی شادی کرلی

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

اکشر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہرِ غذائیت ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول کے بعد اب آل راؤنڈر اکشر پٹیل بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہرِ غذائیت ہیں، کرکٹر 26 جنوری بروز جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور جوڑی کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اکشر اور میہا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی اور اب پورے ایک برس بعد دونوں نے شادی کرلی۔

کچھ تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں: