LIVE

سلمیٰ ظفر کا جواں سالہ بیٹا حادثے میں شدید زخمی، اداکارہ کی دعاؤں کی اپیل

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کے حادثے کی خبر انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے دی گئی/ فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر کے جواں سالہ بیٹے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کے حادثے کی خبر انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے دی گئی۔

 سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کا بیٹا معاذ دلدار احمد ایک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد اسے سر پر حساس چوٹیں آئی ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے۔

سلمیٰ ظفر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جب کہ صارفین اداکارہ کے بیٹے کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں۔