LIVE

راشن کے بدلے سرکاری دفتر میں خواجہ سرا سے رقص کرانے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، غیراخلاقی حرکات اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں— فوٹو: فائل

گوجرانوالہ : سرکاری دفتر میں خواجہ سرا سے رقص کرانے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، غیراخلاقی حرکات اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا سرکاری  دفتر  راشن لینے گیا جہاں اسے ڈانس کرنے پر مجبور  کیا  گیا۔

پولیس کے مطابق ایک کلرک کو گرفتار کرلیا دیگر ملازمین کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، خواجہ سرا کوسیکیورٹی فراہم کر دی ہے، خواجہ سرا نے نا معلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کی بھی شکایت کی تھی۔

گوجرانوالہ میں گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین کی جانب سے خواجہ سرا سے راشن کے بدلے رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔