LIVE

میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا— فوٹو: فائل

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔