LIVE

پختونخوا حکومت کا توانائی پالیسی پر عمل کا فیصلہ، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہوں گی

ابوبکرصدیق
January 28, 2023
 

نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے نفاذ کیلئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت جانے کے بعد نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا۔

نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے نفاذ کیلئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں رات ساڑھے 8 بجے سے تمام مارکیٹیں بند ہوں گے جبکہ رات 10 بجے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی بند ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ نے کاروباری حضرات کوخبردارکیا ہے کہ  پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ توانائی بچت سے متعلق پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی پرعمل درآمد نہیں کیا تھا۔


خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت جانے کے بعد نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا