LIVE

بھارت: معروف گلوکار کیلاش کھیر پر کانسرٹ کے دوران حملہ

ویب ڈیسک
January 30, 2023
 

کانسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کیلاش کھیر کی جانب بوتل پھینکی گئی. فوٹو فائل

معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹکا میں کانسرٹ کے دوران حملہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہرت یافتہ گلوکار کیلاش کھیر کرناٹکا کے علاقے ہمپی میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کیلاش کھیر کی جانب بوتل پھینکی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بوتل گلوکار کو لگی یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس ایکشن میں آئی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے۔