LIVE

ویڈیو: اداکار فہد شیخ ایک دن کے وزیر اعظم بنے تو سب سے پہلے کیا کریں گے؟

ویب ڈیسک
January 30, 2023
 

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے بتایا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کا وزیر اعظم بنادیا جائے تو وہ کیا کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کرنے والے فہد شیخ نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کی کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

دوران پروگرام اداکار نے گفتگو میں کہا کہ 'اگر میں وزیر اعظم بنا تو یہ پرانی جتنی بھی کھیپ ہے، ان پر، ان کے بچوں، دوستوں اور تمام رشتہ داروں پر پابندی لگاؤں گا کہ یہ دوبارہ سیاست میں نہ آئیں'۔

فہد شیخ نے کہا 'باقی عوام سنبھال لے گی لیکن یہ جتنے تقریباً 500 لوگ ہیں، ان سب کو ہٹاؤں گا'۔

اداکار کا کہنا تھا کہ'باقی سیاست میں عوام میں سے ہی لوگ آئیں گے، بس ان سب کو ہٹاؤں گا، باقی سب مینج ہوجائے گا، کام بھی سب ہوجائیں گے لیکن انہیں ہٹانا ضروری ہے'۔