LIVE

5 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ویب ڈیسک
January 30, 2023
 

ٹکٹوں کی فروخت ایوب اسٹیڈیم میں کی جارہی ہے، پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے ٹکٹ کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ زبردست دلچسپی لے رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

کوئٹہ میں 5 فروری کو  ہونے والے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ایوب اسٹیڈیم میں کی جارہی ہے، پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے ٹکٹ کے حصول  کیلئے شائقین کرکٹ زبردست دلچسپی لے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ پولیس میں تمام  تقرر و تبادلے اور چھٹیوں پر  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ذوہیب محسن کا کہنا ہے کہ 5فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں میچ کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے، کرکٹ میچ کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔