LIVE

شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
January 30, 2023
 

شام ادریس نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی— فوٹو: فائل

معروف یوٹیوبر جوڑی شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر عرف فروگی نے کچھ عرصے کے لیے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شام ادریس نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔ شام ادریس نے لکھا کہ ’میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں اور فروگی کچھ عرصے کیلئے علیحدہ ہورہے ہیں، ہم نے اپنے رشتے کو کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

شام نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی مجھے فروگی، رابیل یا خاندان کے دیگر افراد کے کسی بھی معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، اس مشکل وقت میں اگر مجھے تھوڑی پرائیوسی دی جائے گی تو میں مشکور ہوں گا۔‘

خیال رہے کہ بیرون ملک مقیم شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی۔ مارچ 2020 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ شام ادریس نے علیحدگی اختیار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور اس معاملے پر ان کی اہلیہ کا بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔