LIVE

دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام: رپورٹ

ویب ڈیسک
January 31, 2023
 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022کی رپورٹ جاری کردی/ فائل فوٹو

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022کی رپورٹ جاری کردی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے ہیں اور 2 تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  بھارت اور بنگلا دیش کے سی پی آئی اسکور میں حالانکہ کوئی فرق نہیں آیا لیکن یہ ممالک کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائےاور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔