LIVE

نیویارک کے ساحل پر دیوقامت وہیل مردہ حالت میں پائی گئی

ویب ڈیسک
January 31, 2023
 

نیویارک کے ساحل پر دیوقامت وہیل مردہ حالت میں پائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے ساحل پر ایک وہیل مردہ حالت میں پائی گئی جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وہیل کا تعلق ہمپ بیک وہیل سے ہے اور یہ  35 فٹ لمبی ہے۔

ماہرین کے مطابق 10 سالوں میں اتنی بڑی وہیل ساحل پر نہیں دیکھی گئی، دسمبر سے لے کر اب تک 15 وہیل امریکا کے مغربی ساحل پر مردہ پائی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر واقعات میں وہیل کی اموات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، کوئی ایسے ثبوت نہیں مل رہے جس سے پتا چلایا جاسکے کہ وہیل کو کیا چیز نقصان پہنچا رہی ہیں۔