LIVE

بائیڈن کے گھر سے تلاشی کے دوران کوئی خفیہ دستاویزات نہیں ملیں: اٹارنی امریکی صدر

ویب ڈیسک
February 02, 2023
 

قبضے میں لی گئی دستاویزات بائیڈن کےنائب صدارت دور کی ہیں: وکیل/ فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ریہوبوتھ، ڈیلاویئر میں واقع  بائیڈن کے گھر سے  تلاشی کے دوران کوئی خفیہ دستاویزات نہیں ملیں۔

بائیڈن کے وکیل کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) کے ایجنٹس ان کے گھر کے چھاپے میں  کچھ مواد اورہاتھ سےلکھےنوٹس جائزےکےلیےساتھ لےگئے ہیں۔

وکیل کے مطابق قبضے میں لی گئی دستاویزات بائیڈن کےنائب صدارت دور کی ہیں۔