LIVE

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بھارتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا

سہیل عمران
February 02, 2023
 

ویزا ایشو کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہوسکے تھے/ فائل فوٹو

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بلآخر بھارتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا۔

آسٹریلوی کرکٹر کو ویزا کی منظوری کے بعد بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی ہے۔

عثمان خواجہ نے بھارت روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

کرکٹر نے پیغام میں لکھا کہ 'انڈیا میں آرہا ہوں'۔

واضح رہے کہ ویزا ایشو کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

اس سے قبل عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارتی ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے کھیلا جائے گا۔