LIVE

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اویس یوسفزئی
February 02, 2023
 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لارجربینچ کا فیصلہ جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور  جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔