LIVE

اسٹیڈیم میں شبمن کیلئے ’سارہ بھابھی ‘ کے نعرے، کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
February 02, 2023
 

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے اسٹیڈیم میں سارہ بھابھی کیسی ہو کے نعرے لگائے گئے/فوٹوفائل

اداکارہ سارہ علی خان اور  بھارتی کرکٹر شبمن گل کے آپس میں تعلقات کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں کی تصدیق یا تردید تو تاحال نہیں ہو سکی ہے تاہم سارہ اور شبمن کیلئے لگائے جانیوالے نعروں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے اسٹیڈیم میں’ سارہ بھابھی  ‘کے نعرے لگائے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسٹیڈیم میں باؤنڈری کے پاس کھڑے شبمن گل کو دیکھ کر شائقین کرکٹ زور زور سے’ ہماری بھابھی کیسی ہو سارہ بھابھی جیسی ہو 'کے نعرے لگا رہے ہیں۔

  جس کے جواب میں کوہلی  پہلے  شائقین کرکٹ کو دیکھتے ہیں اور  بعد ازاں اور زور سے نعرے لگانے کیلئے اشارے کرتے ہیں۔

دوسری جانب شبمن گل کو ان نعروں پر کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کرتے دیکھا گیا۔