LIVE

ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا 10 سالہ بچہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک
February 02, 2023
 

سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 10 سالہ بچے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا

گوجرانوالہ میں ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 10 سالہ بچے کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 10 سالہ بچے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے بچےکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں بچے کے باپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درج آیف آئی آر کے مطابق کم عمر بچے نے باپ کی ایماء پر ماں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دس سالہ بچے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیاتھا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں بچے نےبتایا کہ اس کی ماں کے غیر لوگوں سےتعلقات تھے جسکی وجہ سےاُسے قتل کیا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔