LIVE

شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان

ویب ڈیسک
February 03, 2023
 

سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا: چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا،  شہبازشریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے، شہبازشریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کوتباہ کیا، انہوں نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت،معیشت کو تباہ کیا۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔