LIVE

مجھ پرکسی نے تشدد نہیں کیا، ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا: شیخ رشید

ویب ڈیسک
February 04, 2023
 

عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا: سربراہ عوامی مسلم لیگ— فوٹو: 

سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خود پر تشدد کی تردید کردی۔

عدالت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر کسی نے تشدد نہیں کیا لیکن مجھے جگائے رکھا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔