LIVE

ویڈیو اور تصاویر: ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے ہولناک مناظر

ویب ڈیسک
February 06, 2023
 

پیر کو علی الصبح ترکیہ 7.9 شدت کے شدید زلزلے سے لرز اٹھا جس میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور اب تک 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی تھا اور زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

اب سوشل میڈیا پر زلزلے کےدل دہلا دینے والے مناظر شیئر کیے جارہے ہیں جن میں کہیں زلزلے کے وقت عمارتوں کو زمیں بوس ہوتے تو کہیں لوگوں کو ملبے سے نکالے دیکھا جاسکتا، وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سڑکوں پر زلزلے کے بعد کی دل دہلا دینے والی تباہ کاریاں دکھائی گئی ہیں۔

زلزلے سے تباہ کاریاں